لاہور (جیوڈیسک) ہیکرز کا شکار ہونے والے بینک صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سٹیٹ بینک کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ترجمان حبیب بینک کے مطابق، ہیکرز نے سکیمنگ کے ذریعے مختلف اے ٹی ایمز سے 559 ٹرانزیکشنز کیں اور ایک کروڑ سے زائد رقم نکالی۔
ترجمان حبیب بینک کا کہنا تھا کہ متنازعہ ٹرانزیکشنز اندورن اور بیرونِ ملک سے کی گئیں۔ تمام جعلی کارڈ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ صارفین کو نئے کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیمنٹ کارڈ اور انٹرنیٹ بینکنگ بہتر اور مزید محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔