سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم میڈ یکل کیمپ کا انعقاد انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن عارف نواز خان کے حکم پر پولیس افسران و ملازمان کی صحت کے معیار کو جانچ نے کے لیئے خصوصی احکاما ت جاری کیے گئے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے جہلم پولیس کے افسران و ملازمان کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کروانے کا عمل کل سے شروع کیا گیا ہے۔سکرینگ کیمپ کا افتاح ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی نے کیا۔
کیمپ میں تما م ضروری ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جن میں بلڈ شوگر، ہیپاٹائٹس بی اور سی،سانس کی بیماریوں سے متعلق ٹیسٹ اسکے علاوہ پولیس ملازمین کی صحت سے متعلق فیملی ہسٹری لے کر ان کی میڈیکل پروفائلنگ بھی کی جارہی ہے۔سکرینگ کا مرحلہ تین دن تک جاری رہے گا۔800پولیس افسران و ملازمان کا میڈیکل ٹیسٹ ہو چکا ہے ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن بھی دی جا رہی ہے زیادہ تر ملازمان کا وزن زیادہ دیکھنے میں آیا ہے اس کے علاوہ ملازمان میں بلڈ پریشر کا تناسب قدر کم ہے۔کسی بھی قسم کی بیماری کی تشخیص ہونے کی صورت میں پولیس افسران و ملازمان کا علادج معالجہ سرکاری طور پر کروایا جائے گا۔