پیرس (جیوڈیسک) فرانس ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، فرانس کے صدر میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ پیرس میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
دونوں ریاستیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدی حدود کے اندر امن کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور امن کے لیے خطرناک ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ٹرمپ کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے رہے۔