شیخوپورہ/لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اچھعتا دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں شیخورپورہ کا شہر میرے نام پر بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج شیخوپورہ کے شہریوں نے دل خوش کر دیا ہے، زور سے نعرے لگاؤ، حکومت کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں پیر، فقیر ہوں، بولے، لوگو نواز شریف جا رہا ہے اور میرے مولا کو منظور ہوا تو عمران خان آ رہا ہے۔
شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 11 دسمبر سے 11 مارچ تک چوروں، ڈاکوؤں کی سیاست کو نیست و نابود کر دیں گے۔ غریب اپنے گردے بیچ رہے ہیں، یہ اللہ کی پکڑمیں آ چکے ہیں، 70 سال سے ملک میں دھوکہ ہو رہا ہے، حکمران اپنے بچوں کو بانٹتے اور غریبوں کو ڈانٹتے ہیں، چیئرمین نیب چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہی ہسپتال بنائیں کیوںکہ یہ ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مائیں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں، غربت کیوجہ سے مائیں بچوں سمیت نہروں میں چھلانگیں ما رہی ہیں، ملک میں روزگار نہیں ہے، نواز شریف کے بچے 16 سال کی عمر میں کروڑوں کے مالک بن جاتے ہیں، تیار ہو جاؤ، بولو، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو ٹیڑھی انگلی سے نکالو گے؟
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ کیا ڈاکوؤں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو ملک سے بھگاؤ گے؟ میں شیخ ہوں، شیخوپورہ میں آیا ہوں، میرا کہا مانو گے ناں؟