راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اعزاز آصف نے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیل ١٩٤٨ میں ایک ناجائز ریاست کے بطور امت مسلمہ کے سینے پر قائم ہوا یہ قوم چار ہزار سال سے ذلیل ہو رہی ہے ان کی یہ کامیابی وقی ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ لوگ مزید ذلیل ہوں گے۔
یہ بڑا مظاہرہ گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب کے سامنے کیا گیا تھا جس کی دعوت پی ٹی آئی شمالی پنجاب نے دی تھی اور جس کا انتظام مہر آباد پی ٹی آئی کے ملک اعزاز اور سردار ناصر یوتھ ونگ کے نوید افتخار نے کیا تھا۔مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خونی لبرلز کے منہ پر ایک اور طمانچہ مار رہی ہے ہمیں یہودی ایجینٹ کہنے والے بکائو ملا دیکھ لیں کہ قبلہ اول کی حرمت کے لئے ہم ہی سڑکوں پر آئے ہیں۔
مظاہرے سے سردار ناصر نے خبا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھی امت مسلمہ کے دکھ کے خاتمے کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ظہیرالدین اعوان،ملک وسیم شیر،جاوید جیدی،سردار حنیف ملک غلام حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔مری روڈ پر امریکی صدر اور اسرائیلی پرچم نظر آتش کیئے گئے۔