صنعا (جیوڈیسک) سعودی اتحادی طیاروں نے مشرقی صنعاء میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ ایک قید خانے کو نشانہ بنایا۔ جنگی طیاروں نے جیل پر اس وقت بمباری کی جب وہاں 180 کے قریب قیدی موجود تھے۔
حکام کے مطابق جنگی طیاروں کے پہلے حملے میں جیل کا ایک حصے تباہ ہوا جبکہ قیدیوں کے فرار ہونے کے دوران مزید بمباری کی گئی۔
حوثی باغیوں کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی بمباری میں 35 قیدی ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حملے میں درجنوں کاریں اور عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ عرب اتحاد نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔