تحریر : اسلم انجم قریشی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ آدمی کی قابلیت زبان کے نیچے پوشیدہ ہے جو کہ حقیقت پر مبنی بات ہے اور اس کے ساتھ سا تھ انسان کی صلاحیت و قا بلیت ہی اُس کو وہ مقام دیتی ہے جس کا وہ حقدار ہے اور انسان حُسن و اَخلاق احسن کردار کے تحت پہچانا جاتا ہے حال ہی میں گزشتہ روز دسمبر ٢١٠٧کے دوسرے ہفتے کے شروع کے دوران پاکستان کی پرُ امن فضاء ماحول میں میٔر لندن نے پاکستان کا دورہ کیا واضح رہے کہ میٔر لندن صادق خان کا دورہ پاکستان اوربھارت( لندن کھلا ہے مہم کا حصہ تھا )جس کا مقصد لند ن میں سرمایہ کاری اور تجارت کے ساتھ اس کی ثقافت کو فروغ دینا تھا اس سلسلے میں میرٔ صادق خان نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مختلف سرگرمیاں جاری ر کھیں جس سے اُن کا دورہ پاکستان دلچسپ اور انتہائی اہمیت کا حامل رہا میرٔ لندن صادق خان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان و وزیر اعلیٰ اور دیگر سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے اپنے اعزاز میں دی گئی تقریبات میں بھی حصہ لیا میٔرلندن صادق خان نے دورہ پاکستان کے دوران مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی مزار قائد پر تاثرات کتاب میں قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا اور مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے جہاں ان کا مزار قائد آمد پر پاک بحریہ کے افسران نے پرتپاک استقبال کیا گیاتھا اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میٔر لندن صادق خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح عظیم لیڈر تھے قائد اعظم مذہبی رواداری اور جمہوریت کے وکیل تھے اور میں ان سے بہت متاثر ہوں۔
عالمی امن کے لئے پاکستانی خدمات کو برطانیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی ہیں پاکستانیوں کے لئے لندن میں دروازے کھلے ہیں تعلیم بھی حاصل کریں اور تجارت بھی کریں لندن میں تمام مذاہب کے لوگ آباد ہیں اور انہیںہر قسم کی آزادی ہے میٔر لند ن صادق خان نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر بے حد خوش ہوں میٔر لندن نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں تجارت اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں لندن میٔر ہونے پر پاکستان کو فخر ہے پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ میرٔ لندن صادق خان نے کہا کہ پاکستان کے متعلق غلط تاثر دور کرنے میں مدد ملی ہے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت،معیشت، تعلیم، سیکورٹی سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری ہے انہوں کہا کہ پاکستان میں میڈیا نے میرے دورے کی بھر پور انداز میں نمایاں طور پر تشہیر کی اور پاکستانی عوام سے جو عزت ملی اس شاندار میزبانی کا شکر گزار ہوں میٔر لندن نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک ہے۔
پاکستان میں سرخ فیتہ اور بیورو کریسی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مشکلات ہیں پاکستان اور برطانیہ کے کاروباری سیاحتی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون سے پُر اُمید ہوں برطانیہ حکومت کو قائل کر رہا ہوں کہ امیگریشن پالیسی خراب ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کے حالات بہتر ہورہے ہیںاورجس میں آئندہ کے ٧٠ ستر سال پر کام کرنے کی ضرورت ہے بعدازاں انہوں نے دورہ پاکستان میں کراچی میںحبیب یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا جہاں نے انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن و ثقافت بھی شہر کا ڈی این اے ہوتا ہے جس سے اُس کی شناخت ہوتی ہے اس کے علاوہ میرٔ لندن نے مستحق بچوں کے لیے برٹس کونسل کے دوستی پروجیکٹ کے تحت نمائشی کرکٹ میچ کھیلا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق بچوں کو سوسائٹی کا عضو معطل سمجھنے کے بجائے ان کے کردار کی تعمیر کی جانی چا ہیے میرٔ لندن صادق خان نے اپنے دورے کے دوران چیف منسٹر ہائوس کراچی میں وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جہاں اُن کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا تھا ملاقات میںوزیر اعلیٰ اور میرٔ لندن کے درمیان تجارتی وفد کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں سکھر بیراج کی بحالی ، آبپاشی نظام کی اب گریڈیشن اور دیگر شعبوں میں ملکر کام کیا جاسکتا ہے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا آخر میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میںعشائیہ بھی دیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں صادق خان نے کہا کہ یہ شیروانی میں نے پہنی ہوئی ہے یہ پاکستانی لباس ہے جبکہ اس سے قبل لندن کے میرٔ صادق خان واگہ بارڈر کے ذریعے گزشتہ روز بھارت سے لاہور پہنچے تھے جہاں ان کا پنجاب حکومت کے ارکین کی جانب سے استقبال کیا گیا تھا میرٔ لندن صادق خان کے سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹائون میں ان کی رہائش گا پر ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہے سی پیک کے منصوبوں میں برطانیہ سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قوم کا عزم ہے لندن میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم ، صحت اور اسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نمایاں کام ہوا ہے لندن میرٔ نے کہا کہ لندن اور لاہور کے مابین تعلقات بہت اچھے ہیں اور لاہور کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے میرٔ لندن صادق خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا اس موقع پر ہائی کمشنر تھامس ڈ ریو ، لندن کے ڈپٹی میرٔ برائے بزنس راجیش اگروال اور برطانوی حکام و سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ بعد ازاں میرٔ لندن صادق خان نے شاعرمفکر علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی انہوں نے بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے دور میں بنائی گئی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اور اس کے مختلف حصے بھی دیکھے انہوں نے مغلیہ دور کی فن و تعمیر کی بے حد تعریف کی معزز مہمان نے ضلعی حکومت کے زیر اہتمام ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی لاہورکے الحمرا ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرٔ لندن صادق خان نے کہا کہ پاکستانی ہنر مندوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کئے جاتے ہیں اور پاکستان لندن سمیت دنیا بھر کی معیشت میں بہتر جگہ پاکستان ہے میرٔ لندن نے کہا کہ میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور اس کے درپیش چیلنجز سے آگاہ ہوں پاکستان دنیا بھر معیشت میں بہتر مقام بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے فائدہ نہ اٹھانے والے ملک غلطی پر ہیں لندن کی عوام نے نفرت اور تقسیم کرنے کے عمل کو مسترد کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پرتباک استقبال کرنے پر مشکور ہوں پاکستانی نژاد برطانوی لندن میرٔ صادق خان نے ٹرمپ کی حالیہ بیت المقدس کے حوالے سے دیئے جانے والے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے ان کی پالیسیوں سے زہر پھیل رہا ہے اگر امریکہ کہتا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے تو یہ بہت خطرناک بات ہے دنیا کو متحد ہوکر ٹرمپ کو پیغام دینا چاہیے کہ وہ غلطی پر ہیں وہ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے میرٔ لندن صادق خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے فروری ٢٠١٨ میں ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کا دورہ کریں گے لیکن یہ سرکاری دورہ نہیں ہوگا اسلام اور مسلمانوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اچھے نہیں ہوتے ہیں ٹرمپ نے کہا تھا وہ پوری دنیا سے مسلمانوں کا داخلہ بند کریں گے۔
امریکہ میںبہت سے قابل فخر مسلمان امریکی بستے ہیں لندن کے لوگ امریکی صدر کو پسند نہیں کرتے ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ آئے تو ان کے خلاف بڑے مظاہرے ہوں گے، میرا مشورہ ہے اسلام اور مسلمانوں کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات تبدیل کریں ، امریکہ اور برطانیہ کے خصوصی تعلقات ہیں لیکن اگر امریکہ کوئی خراب چیز کرتا ہے تو انہیں بتا دیتے ہیں آپ غلط کررہے ہیں، صادق خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پوری دنیا کے لئے مسئلہ ہے ، برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کی بہت بڑی اکشریت پُر امن ہیں جو لوگ اسلام نہیں سمجھتے اور کنفیوز ہوتے ہیں انہیں کچھ لوگ گمراہ کرتے ہیں اپنے نوجوانوں کو صحیح اسلام سکھانا ضروری ہے صادق خان نے کہا انشاء اللہ دوبارہ بھی لندن کا میرٔ بن سکتا ہوں ، برطانوی وزیر اعظم بننے کی خواہش نہیں میں اپنی ملازمت سے پیار کرتا ہوں ، ستر سال پُرانے پاکستان کے مقابلہ میں برطانوی جمہوریت پانچ چھ سو سال پُرانی ہے لیکن ہمیں ابھی بھی مسائل ہیں ، پاکستانیوں کو مستقبل سے مایوس ہونے کے بجائے پُر اُمید ہونا چاہیے ۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری میرٔ لندن صادق خان نے دورہ پاکستان میں کھل کر معنی خیز خیالات کا اظہار کیا جس سے انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کا مقصد حاصل کیا جو اُ ن کی بلندکرداری اور دانشمندانہ کردار کا مظہر ہے۔ احمد ندیم قاسمی کے اس شعر سے اختتام کرتا ہوں
چاند جب دور اُفق میں ڈوبا ترے لہجے کی تمکن یاد آئی