برطانیہ مارچ 2019ء میں یورپی یونین چھوڑدیگا: تھریسامے
Posted on December 16, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Theresa May
لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کے مطابق 29 مارچ 2019 ء کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔
اپنے بیان میں تھریسامے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔
اُن کے مطابق ابھی بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو مذاکراتی عمل سے متاثر کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com