پیرمحل کی خبریں 17/12/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) دین اسلام تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے حقوق پورے کرنے اور محبت کا درس دیتا ہے کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار مہر محمدسعید ڈی ایس پی کمالیہ پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ تحصیل پیرمحل میں کرسمس ڈئے کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرملک اسد عباس ایس ایچ او تھانہ پیرمحل ، محمد عثمان سیکورٹی انچارج ، منظورخاں بلوچ قانونگو عاشق مسیح کونسلر ، شمعون مسیح نمائندہ سینٹ پیٹر چرچ ، پادری جوئیل جان ، پادری لیاقت صادق چرچ آف پاکستان ، افتخار مسیح ، وسیم اسلم مسیح ، پادر ی طارق مسیح ، سپروائزر خالد جاوید میونسپل کمیٹی پیرمحل ودیگر کمیونٹی کے سربراہان نے شرکت کی ، چوہدری خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہاکہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے تحصیل بھر میں سستے کرسمس بازار قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کرسمس کے موقع پر انہیں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ممکن ہوسکے مہر محمدسعید ڈی ایس پی کمالیہ پیرمحل نے کہاکہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کرسمس ڈے پر گرجاگھروں اور مذہبی مقامات کی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیںتاکہ انہیں مکمل سیکورٹی میں اپنی عبادات منعقد کرسکیں

پیرمحل ( نامہ نگار )اے ای او مرکز پیرمحل عمیر شہزاد کا گورنمنٹ پرائمری سکول مہر آباد ریلوے اسٹیشن پیرمحل کادورہ ہیڈماسٹر محمد لطیف کی قیادت میں طلبہ کا جائزہ ٹسٹ لے کر طلبہ کی استعداد کار کو چیک کرتے ہوئے طلبہ اساتذہ کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کی ہدایات دی طلبہ کو سردی میں بچانے کے لیے مناسب انتظام کرنے کی ہدایات دی

پیرمحل ( نامہ نگار )امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف اور تمام عالم اسلام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیاگیاریلی میونسپل کمیٹی پیرمحل کے سبزہ زار سے شروع ہوکراللہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں طارق جاوید چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل ،محمد صدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم چوہدری محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین ، نذیر احمد ٹھیکیدار بائو محمد افضل مولانا تصدق حسین گل ، ماسٹر سہیل محمود ہیڈماسٹر چوہدری محمد اسلم سید مقبول شاہ کونسلر اسد حفیظ جرنلسٹ منور احمد ، محمد عاطف گجر و دیگر افراد نے شرکت کی ریلی میں شرکاء نیبینر اٹھارکھے تھے جس پر بیت المقدس کی آزادی کے نعرے درج تھے

پیرمحل ( نامہ نگار ) رشتہ داری کے تنازعہ پر محنت کش کے گھر کو آگ لگادی گھریلو سامان مکمل تباہ تفصیل کے مطابق بی پلاٹ پیرمحل کے رہائشی محمد ادریس ولد سیف اللہ کے گھر کو رات کے وقت ذوالفقار ولد ایوب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کو آگ لگادی جس سے گھر کا مکمل طور پر سامان جل کر خاکستر ہوگیا پولیس کو 15پر اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر محلہ داروں کے ہمراہ مل کر آگ بجھائی مگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا وجہ عناد رشتہ داری کا تنازعہ بیان کی گئی ہے

پیرمحل ( نامہ نگار)ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن اینڈ میسج آف جیجز کرائسٹ مشن کرسمس کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کررہا ہے جس کے تحت کرسمس کے موقع پر کرسمس عبادات24دسمبر کی رات کو309گ ب میں ادا کی جائیں گی جس میں کھیکھاذیل کے تمام چکوک کی کرسچیئن کمیونٹی شرکت کرے گی ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن کرسمس کے موقع پر رنگارنگ پروگرام پیش کرے گی جس کے چیف آرگنائزرڈاکٹرکنول شہزاد ٠ہونگے جبکہ منتظم اعلٰی ڈاکٹر خرم سہیل ہونگے

پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے عملہ کا پانی کے بل ادانہ کرنے والے نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن 25سے زائد کنکشن منقطع کرکے سپلائی سامان قبضہ میں لے لیا تفصیل کے مطابق 32کروڑروپے سے پیرمحل کو میٹھے پانی کی سپلائی کے لیے پراجیکٹ قائم کیا گیا شہریوں کو پانی سپلائی جوکہ دن میں صرف ایک گھنٹہ کی جاتی ہے جس کا میونسپل کمیٹی پیرمحل کی طرف سے 200روپے فی کنکشن ماہانہ بل مقرر کیا ہے جوکہ شہریوں کی استعداد سے زیادہ ہے جبکہ پرانی واٹر سپلائی جس کا پانی پیرمحل شہر کے تمام محلہ جات کو دن میں تین دفعہ جاتا تھا اور بل بھی صرف 20روپے ماہانہ مقرر تھا جس کو میونسپل کمیٹی پیرمحل نے بند کردیا حالانکہ پرانی واٹر سپلائی مسلسل شہریوں کو پانی سپلائی دے رہی تھی جبکہ نئے پراجیکٹ کی فیس زیادہ ہونے کے باعث صارفین ماہانہ بل ادانہ کرسکنے پر ناہندہ ہورہے ہیں میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ناہندہ صارفین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 25سے زائد کنکشن منقطع کرکے سپلائی سامان قبضہ میں لے لیا

پیرمحل( نامہ نگار ) پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان شوگر ملوں کی طرف سے حکومت کے مجوزہ نرخوں پر گنا کی خریداری عملدرآمد پر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔مسلسل چشم پوشی اور مضبوط گرفت نہ ہونے کی وجہ سے کسان مڈل مین اور ایجنٹوں کو اونے پونے اپنی فصل فروخت کرنے پر مجبور ہے زمینداروں اور کاشتکاروں کی پریشانیوں میں شدید اضافہ ہو چکا ہے اگر فوری طور پرشوگرملز مافیا کی من مانیوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو موجودہ گندم ور دیگر فصلوں پر اس کے انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہونگے ان خیالا ت کااظہار غلام شبیر وڑائچ ضلعی صدر کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا زمیندار اور کاشتکار پہلے ہی ڈیزل ‘ زرعی ادویات اور مہنگے بیجوں کی وجہ سے دیوالیہ ہوچکے ہیں رہی سہی کسرشوگرملزمالکان کی طرف سے بروقت گنا نہ خریدنے پر شوگرمافیانے پوری کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن زراعت میں استعمال ہونیوالی اشیاء اتنی مہنگی اور اتنی مشکل سے مل رہی ہیں جیسے یہ بیرون ممالک سے سمگل ہوکر آرہی ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کسان دوست پالیسیوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے گنا کی خریداری کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں تاکہ کسان زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار پیدا کر کے ملک کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ دے سکیں پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان شوگر ملوں کی طرف سے حکومت کے مجوزہ نرخوں پر گنا کی خریداری پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

پیرمحل ( نامہ نگار ) سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ پر بدترین سیاہ دھبہ ہے سانحہ سقوط ڈھاکہ قومی احتساب کا متقاضی ہے اقتدار کی ہوس، مفاد پرستی اور سیاسی و عسکری قوتوں کے غلط فیصلے علیحدگی کا سبب بنے۔ 16دسمبر1971 کا دن ملکی کاتاریخ کا سیاہ ترین دن ہے 16دسمبر1971 کے دن اپنوں کی بے حسی اورغیروں کی سازشوں کی وجہ سے وطن عزیز دولخت ہواء میں عالم اسلام کی قوت کو کمزور اور منتشر کرنے کے لیے شیطانی اتحاد امریکہ، انڈیا، اسرائیل نے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کے دو ٹکڑے کیے۔ حکمران اور قوم سانحے سے سبق سیکھیں کیونکہ تاریخ بھولنے والی قوموں کا جغرافیہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہاررانامحمد شفیق امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی89نے سقوط ڈھاکہ پر اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا بنگالی محب وطن پاکستانی تھے، آج قائد اعظم اور علامہ اقبال کی روح تڑپ رہی ہے کہ ان کا دیا ہوا پاکستان آدھا رہ گیا ہے ۔ بنگلہ دیش بنانے میں مغربی پاکستان کے جاگیر دار اور سیاستدان برابر کے شریک ہیں ۔شیخ مجیب الرحمن کے دئیے گئے چھ نکات پر اس کو غدار کہا گیا جبکہ آج ہم پاکستان میں ان ہی چھ نکات کے مطابق پارلیمانی نظام ، وفاق سے صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی کرنے کے علاوہ صوبے خود بیرونی ممالک سے تجارت کر رہے ہیں نیز ہمارے جاگیر داروں اور سرداروں نے اپنے اپنے علاقوں میں پرائیوٹ فوج بنائی ہوئی ہے بنگالی لیڈر شپ پڑھے لکھے متوسط طبقے کے نوجوان تھے جبکہ مغربی پاکستان کے غیر سنجیدہ جاگیر دار اور بیورو کریٹ ان پر حکومت کرنا چاہتے تھے۔ ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے آج رہا سہا پاکستان بھی تباہی کے دہانے پر ہے ۔ آج پاکستان کو جتنی یک جہتی اور اتحاد کی ضرورت آج ہے پہلے نہ تھی آج بھی دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کی دفاعی صلاحیت ختم کرنے اور ملک میں لسانی فسادات کی آگ بھڑکا کر شیطانی اتحاد ثلاثہ ایک بار پھر سقوط ڈھاکہ کی تاریخ دہرانے کی ناپاک سازشوں میں مصروف کار اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے سانحہ سقوط ڈھاکہ قومی احتساب کا متقاضی ہے ۔ سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ملک وملت کو کو انتشار کی کیفیت سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات از حد ضروری ہیں وطن عزیز کی دشمن طاقتیں آج پھر پاکستان کی سا لمیت کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیںحکمرانوں کو آپس کی باہمی لڑائی سے نکل کر عوام کی حالت سدھارنے کے لئے سنجیدہ ہونا پڑے گا،بصورت دیگر حالات بد سے بدترین کی طرف نکلتے جائیں گے اور ملک و ملت کو ندامت اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔