مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) فیصلے نے ثابت کر دیا عمران خان ہی پاکستانی قوم کی قیادت کیلئے اہل ہیں، سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دے دیا، اب انشا اللہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہی آئندہ وزیر اعظم ہوں گے، سپریم کورٹ کے بعد عوام کی عدالت سے بھی مسلم لیگ ن کو شکت ہو گی، جبکہ تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے بعد عوامی عدالت سے بھی فتح ملے گی آنے والا دور تحریک انصاف کا دور ہو گا، کرپٹ ٹولے کا اقتدار ختم ہونے والا ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و امیدار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175مزمل مسعود بھٹی نے سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کے حق میں آنے والے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی نا اہل قیادت نے ملکی وسائل لوٹ کر بیرونی ممالک بینک بھرے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دولت کما کر پاکستان لائے، دولت لانے اور لیجانے والوں کے کیس میں مماثلت نہیں بنتی، کرپشن سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے شریف خاندان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے، اب تحریک انصاف کا ہر کارکن ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ اور معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے پر عزم ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کوشش ویلفئیر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) مصطفی آباد برانچ کا افتتاح صبح دس بجے ہو گا، افتتاحی تقریب میںاقبال خاں منج، سید بلال قطب، عکسی مفتی، ریاض محمود، فرح عالم دیبا،نوالحسن ، حافظ شفیق الرحمان سمیت دیگر سنیئر صحافی، کالم نگار و تجزیہ نگار شرکت کریں گے، ٹرسٹ اس سے قبل رائیونڈ اور قصور میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنے فرائض ادا کر رہا ہے،تفصیلات کے مطابق رائیو نڈ ار قصور کے بعد کوشش ویلفئیر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) مصطفی آباد برانچ کا افتتاح 17دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے بلمقابل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد ہو گا، جس میں اقبال خاں منج ،معروف رائٹر و ادیب عکسی مفتی، معروف سکالر ید بلال قطب، سماجی ورکر و بانی عالم بی بی ٹرسٹ فرخ عالم دیبا، معروف کالم نگار و ادیب حافظ شفیق الرحمان سمیت دیگر نمائندہ شخصیات کی بڑی تعداد خصوصی شرکت کرے گی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)16 دسمبر 1971 ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اس دن ہمارا مشرقی بازو غیروں کی سازشوں کا شکار ہو کر الگ ہو گیا۔طلبہ میں نظریہ پاکستان کو فروغ دے کر ہی ہم دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔اختلافات اور علاقائیت کو چھوڑ کر پاکستانیت کو فروغ دینا ہو گا۔ ہمارے اساتذہ کو ملک بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسکی علیحدگی میں ازلی دشمن بھارت کا کردار ،عالمی سازشیں اور اپنوں کی حماقتیں ہیں۔پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ یہ طاقتیں باقی ماندہ پاکستان کے درپے ہیں۔مگر آج کا ایٹمی پاکستان ان کے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا۔اگر پاکستان کے پاس ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کادیا ہوا ایٹمی اورمیزائل پروگرام نہ ہوتاتو دشمن کب کا ہمارا کام تمام کر چکا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی پاکستان کے لوگوں میں زہر گھولنے میںہندو اساتذہ کا بھی بڑا کردار تھا جنہوں نے بنگالیوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کو مغربی پاکستان کیخلاف نفرت میں تبدیل کیا۔آج بھی یہی طاقتیں باقی ماندہ ملک میں زہر گھولنے کی مکروہ حرکتیں کر رہی ہیں۔پاکستان کے استحکام کیلئے دن رات ایک کر کے اقوام عالم میں وطن عزیز کو باوقار مقام دلائیں گے۔اغیار کی سازشوں کا مقابلہ مثالی اتحاد پیدا کر کے کیا جا سکتا ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126