سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی DPO جہلم نے مورخہ 16 دسمبر 2017 کو جلالپورشریف میں کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں کامران ASPسوہاوہ۔سیف الرحمانDSPپنڈدادنخان۔اعجاز نسیم ASIریڈرDPOجہلم اور سرکل پنڈدادنخان کے ایس ایچ اوز موجود تھے۔ کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے DPO عبدالغفار قیصرانی صاحب جہلم نے کہا کہ یہاں کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو ان کے ڈور سٹپ پر انصاف پہچانا ہے اور ان کے مسائل سننا اورانکے فوری حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
کیونکہ ھر آدمی جہلم نہیں جاسکتا ھے اس لیے آپ کے پاس آکر آپ لوگوں سے ملنا اور عوام پولیس روابط کو بڑھانا ھے اس طرح کے رابطوں سے پولیس اور عوام میں جو خلیج حائل ہے اس کو ختم کیا جا سکے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ بلا کسی روک ٹوک آکر اپنے مسائل بیان کریں جس کیلئے کسی کو خوف محسوس نہیں کرنا چاھیے۔
پولیس عوام کی خادم ھے اورپولیس خدمت کو عملی جامہ پہنانا ھے اس سلسلہ میں تھا نہ کلچر کی تبدیلی کیلیے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک اور جہلم میں پولیس خدمت سینٹر کا قیام ھے۔
پنڈدادخان میں پہلے ھی ڈرائیونگ لرنر لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجراح کیا جا رھا ھیلیکن اب پولیس خدمت سینٹر پنڈدادخان کا جلد افتتاح کیا جاے گا۔ اس طرح عوام کو جہلم جانے کی بجاے یہاں ھی ایک چھت کے نیچے یہ سہولت فراھم کر دی جایگی۔