ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ حسینہ رانی مکھرجی نے موجودہ دور کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سوشل میڈیا کی دنیا میں داخل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانی کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ جلد سے جلد سوشل میڈیا جوائن کر لیں اور اب رانی مکھرجی کو بھی سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہے لہٰذا وہ بہت جلد انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک کی دنیا میں داخل ہونیوالی ہیں۔
رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اپنے پرستاروں سے آن لائن ملنے اور باتیں کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔
رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم ہچکی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر انسان کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے جو ہمیں زندگی میں پیچھے کی طرف دھکیلتی ہے لیکن اگر ہم اس کمزوری کو صرف ایک ہچکی کے طور پر دیکھیں تو ہم زندگی میں فتح حاصل کر سکتے ہیں۔