جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ن لیگ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، چودھری طارق جٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کاہنہ کے رہنماء چودھری طارق جٹ نے کہا کہ عمران خان کا مستقبل سڑکوں پر رونا دھونا، ناچ گانے سننا ہے، اس کے پاس عوامی خدمت کا کوئی پلان نہیں صرف گالیاں جھوٹ اور مکاری ہے، غیروں نے پاکستان کی تقدیر بدلتی قرار دی جبکہ اناڑی نے ڈوبتی معیشت قرار دیکر اپنی عقل کا ثبوت دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چودھری طارق جٹ نے گزشتہ روز سینئر صحافی سید صدا حسین کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی کار کردگی کی بدولت 2013 کے پاکستان سے آج کا پاکستان کہیں بہتر اور خوب صورت ترقی یافتہ نظر آنے پر قوم مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ترقی مخالف اور پاکستان مخالفوں کے ایجنڈے کی تکمیل کرنے والوں کو قوم عبرت ناک شکست دیں گے تاکہ 1999جیسا واقع دوبارہ نہ د ہرا یا جائے ،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ن لیگ پہلے بھی اپنا کردار اداکیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،بعض عناصر انکی تقلید کررہے، جو پا کستان کا وجودصفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا وجود مٹانہیں سکتا اور خود مٹ جائیں گیااسلام کا محافظ اللہ تعالی خود ہے۔