بھمبر (نمائندہ خصوصی) بھمبر پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کوفروغ دیا ہے جس پر پریس کلب بھمبر کے عہدیداران اور ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک تحریر بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صحافی برائیوں کے خلاف قلمی جہاد کریں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے اور قلم کا درست استعمال کرکے ہی وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبرپریس کلب کی پوری ٹیم بہترین اور پڑھے لکھے اور ورکنگ صحافیوں کی ٹیم ہے اور یہ لوگ اپنے پیشے سے وفا کرکے مظلوم کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا رہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ کی داد رسی ہو رہی ہے اس پر پریس کلب بھمبر کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
بھمبر( نمائندہ خصوصی) بھمبر کے نواحی گائوں سنگڑھ میں بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں گرلز مڈل سکول سنگڑھ کی عمارت تعمیر شدہ ہے لیکن ٹھیکیدار عمارت سکول کے حوالے کرنے سے انکاری ہے تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں سنگڑھ میں گرلز مڈل سکول کی عمارت تعمیر ہونے کے باوجود بچیاں کھلے آسماں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ٹھیکیدار نے سکول کی عمارت کو تالے لگا رکھے ہیں عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیر شد ہ عمارت گرلز مڈل سکول کے حوالے کی جائے تاکہ غریب لوگوں کی بچیاں با عزت طریقے سے تعلیم حاصل کرسکیں۔
بھمبر(نمائندہ خصوصی) ٹریولز کی دنیا کا بڑا نام بیسٹ وے ٹریولز کے چیف ایگزکٹو چوہدری صغیر احمد کا بھمبر کا ایک روزہ دورہ بھمبر پہنچنے پر ٹریولز ایجنسی کے مالکان نے ان کا بھرپور استقبال کیا بھمبر میں گلوبل اٹریکشن اینڈ ٹوورز کے آفس میں مختلف ٹریولز ایجنسی کے مالکان کو عمرہ پیکج کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں ان کے اعزا ز میں ہوٹل ہیون پیلس میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں بھمبر شہر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
بھمبر( نمائندہ خصوصی) ریٹائر ملازمین میونسپل کمیٹی کو عرصہ 9ماہ سے پینشن کی ادائیگی نہیں ہوئی جبکہ گورنمنٹ کے پاس بجٹ بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ میونسپل کمیٹی بھمبر کے ریٹائر ڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی نہیں ہو سکی جس سے غریب پنشنروں کے چوہلے ٹھنڈے پر گئے ہیں اس موقع پر ریٹائرڈ انسپکٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ محمد شبیر نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین میونسپل کمیٹی کو جلد پینشن کی ادائیگی کی جائے تا کہ غریبوں کا چولہا بھی جل سکے۔
بھمبر( نمائندہ خصوصی) راجہ صفدر آف رنڈیام یوکے 11کرکٹ کلب کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے یو کے 11کے ترجمان کے مطابق راجہ صفدر کو تا حیات یوکے 11کا صدر منتخب کر لیا گیا اس موقع پر عمر اجمل جرال،مرزا اور دیگر نے انہیں تا حیات صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ان کی خدمات کے صلے میں انہیں یوکے 11کا تا حیات صدر منتخب کیا گیا ہے جوان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
بھمبر( نمائندہ خصوصی) عوامی خدمت میرامشن ہے اور جب تک زندگی باقی ہے یہ مشن جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار امید اوار اسمبلی ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے بھمبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سیاست کو عبادت سمجھ کر رہا ہوں حکمران عوام سے ووٹ لے کر پانچ سال عوام کو منہ نہیں دکھاتے اور عوام آج بھی غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں اور حکمران امیر سے امیرتر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست میں جیت ہار کی کوئی حیثیت نہیں ہو تی سیاست اصل میں لوگوں کی خدمت کا نام ہے لیکن بھمبر کی عوام باشعور ہیں وہ اچھے اور برے کی تمیز سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ جوگ در جوگ میرے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں الیکشن جیت کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا ۔