دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کپتان برقرار

Pakistani Team

Pakistani Team

لاہور (جیوڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم سے عماد وسیم اور جنید خان اور احمد شہزاد کو ڈراپ کر دیا گیا۔ محمد نواز کو عماد وسیم کی جگہ جبکہ عامر یامین کو جنید خان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، دورہ نیوزی لینڈ میں عماد وسیم قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جبکہ عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انجری کے شکار جنید خان کی جگہ عامر یامین بھی قومی سکواڈ کا حصہ ہونگے۔ سرفراز احمد کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

رکنی ون ڈے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان،محمد نواز، عامر یامین ، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں

ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، طلعت علی منیجر، مکی آرتھر ہیڈ کوچ، سٹیو رکسن فیلڈنگ کوچ، گرانٹ لڈن فٹنس کوچ اور اظہر محمود بولنگ کوچ ہونگے۔