حکومت کیخلاف اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rahman

Maulana Fazlur Rahman

ملتان (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ وہ اپنی مدت پوری کر چکی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے لئے متحدہ مجلس عمل بحال ہو چکی، اس کو مزید متحرک بنانے کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انظمام کے مسئلے میں ہماری جماعت فریق نہیں، ان کی عوام کی رائے اور باہمی اتفاق سے معاملہ طے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متنازع صورت میں خود فاٹا کے اندر بھی ایسے فیصلے جو جو اسلام آباد سے مسلط کئے جائینگے، وہ زیادہ مقبول نہیں ثابت ہو سکیں گے۔ اگر فاٹا کے اندر قبائلی عوام آپس میں کوئی دو رائے رکھتے ہیں تو ان کو بھی آپس میں بیٹھ کر مشاورت سے ایک موقف کی طرف جانا چاہیے۔

طاہر القادری سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک سانحہ پر اپنی سیاست کو مرکوز کرنا درست نہیں، سیاست میں مشکلات مصیبتیں بھی آتی ہیں ان کو عبور کر کے آگے جانا چاہیے۔