رانا ثنا ﷲ کا استعفیٰ، حمید الدین سیالوی ڈٹ گئے

Hamid al-Din Sialvi - Rana Sanaullah

Hamid al-Din Sialvi – Rana Sanaullah

سرگودھا (جیوڈیسک) شہباز شریف کی 2 رکنی کمیٹی کے پیر آف سیال شریف سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی 2 رکنی کمیٹی کے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ خواجہ حمید الدین سیالوی صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ﷲ کے استعفیٰ پر ڈٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیر امیر الحسنات اور غلام محمد سیالوی کو مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا۔

دو رکنی کمیٹی رانا ثنا ﷲ کے استعفیٰ کے علاوہ ان کی ہر شرط پوری کرنے کو تیار تھی لیکن حمید الدین سیالوی اپنے موقف پر قائم رہے۔