ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے آمدنی میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 80 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
فیصلے کے بعد پیٹرول آکٹین 91 کی فی لیٹر قیمت ایک ریال 37 ہلالہ ہو گی جو اس سے قبل فی لیٹر محض پچھتر ہلالہ تھی ۔دوسری جانب پیٹرول آکٹین 95 کی نئی قیمت 2 ریال صفر چار ہلالہ ہو گی جو اس سے قبل صرف پچانوے ہلالے میں دستیاب تھا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔