محبوب نگر (ای میل) ڈاکٹر محمد غوث اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج (خودمختار) محبوب نگرو پی ڈی ایف اسکالر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب شعبۂ سیاسیات ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج(خودمختار) محبوب نگرکی جانب سے ایک روزہ قومی ورکشاپ کا 3جنوری 2018بروزچہارشنبہ صبح 10ء بجے نیو سمینار ہال پرانعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس ورکشاپ میں پروفیسر بی ۔راجہ رتنم وائس چانسلرپالمور یونیورسٹی محبوب نگر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جب کہ اعزازی مہمانان پروفیسرجی۔ سدرشنم سابق صدر شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف حیدرآباد،پروفیسر آئی ۔راما برہمم ،پروفیسرجی۔ رام ریڈی ہونگے ،کلیدی خطبہ ڈاکٹر ای ۔وینکٹیشو شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف حیدرآباد دیں گے۔
ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل صدارت کریںگے، اس قومی ورکشاپ میں تین ٹکنیکل اجلاس ہوں گے جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے ممتازاساتذہ اور اسکالر’انتخابی رویے کی حکمت عملی : مسائل اور چنوتیاں ‘موضوع پرمقالہ پیش کریں گے اور اظہار خیال ہوگا۔ جب کہ اختتامی اجلاس5بجے منعقد ہوگا .جس میں مہما ن خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر آئی پانڈو رنگا ریڈی رجسٹرار پالمور یونیورسٹی شرکت کریں گے۔مہمانان اعزای ڈاکٹر افروز عالم صدر شعبہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد،ڈاکٹر کے وائی رتنم شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف حیدرآبادہوں گے ۔اس سمینار میں ہندوستان میں ووٹرس کے انتخابی رویے کی حکمت عملی پر غور وفکر کیا جائے گا مزید یہ کہ ریاست ،سیول سوسائٹی، میڈیا، سیاسی جماعتوںکی انتخابی اصلا حات پر بھی غور وفکر کیا جائے گا۔انتخابی رویے کی حکمت عملی ،انتخاب کے معاصرمسائل الیکشن کمیشن کے رول پر بحث و مباحثہ ہوگا۔ڈاکٹر محمد غوث کنوینر ورکشاپ،ڈی سری پتی نائیڈوآرگنائزارو صد ر شعبہ سیاسیات نے اساتذہ اور اسکالرس سے قومی ورکشاپ میں شرکت کی گزارش کی ہے۔مزید معلومات کیلئے ڈاکٹر محمد غوث سے فون نمبر9030853239پر ربط پیدا کریں۔