جہلم (حکیم عبیدالرحمٰن قریشی) معروف صحافی و کالم نگار ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی صدارت میں جہلم مقامی ہوٹل میں جناح پریس کلب رجسٹرڈ کا جنرل اجلاس ہوا۔
جنرل اجلاس میں متفقہ طور پرایگزیکٹیو باڈی برائے سال 2018 سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر تصورحسین مرزا، سرپرست ریاض مغل، چئیرمین حکیم عبید الرحمن قریشی،وائس چئیرمین راجہ سہیل کیانی، صدرڈاکٹر عمران جاویدخان،سینئر نائب صدر حکیم انوار احمد قریشی، نائب (صدراول) محمد شاہد،نائب صدر( دوم) ملک سخاوت علی ،سیکرٹری جنرل آصف محمود انقلابی،جوائنٹ سیکرٹری مبارک بیگ،انفارمیشن سیکرٹری زبیر گجر، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اقبال جوئیہ جبکہ مرزا محمد فیاض اشرف کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
عوامی سماجی اور رفاحی شخصیات کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔