پنجاب کی آبادی اور حلقے

Population of Punjab

Population of Punjab

تحریر : روہیل اکبر
صدر مملکت کی جانب سے انتخابی اصلاحات ایکٹ کی منظوری کے بعداکثر دوست پنجاب کے مختلف اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالہ سے پوچھتے ہیں کہ کتنی سیٹیں بڑھ گئی میں اپنے تمام دوستوں اور قارئین کی خدمت میں صوبہ پنجاب کے حوالہ سے مکمل تفصیل پیش کیے دیتا ہوں تاکہ ہر شہری کو معلوم ہوسکے کہ انکے ضلع کی آبادی کے تناسب سے کتنی سیٹیں ہیں میرے اکثر سیاسی دوست بھی اس سے لاعلم ہیں کہ ابھی جو حالیہ مردم شماری ہوئی ہے اسکے نتائج کیا ہیں اور سیاسی حلقہ بندیاں کہاں کہاں تک پہنچ گئی ہیں پنجاب کے اضلا ع میں مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق سب سے بڑا ضلع لاہور ہے جس کی آباد ی 11,12,285ہے دوسرے نمبر پر فیصل آباد ہے جس کی آبادی 7873910ہے۔سب سے کم آبادی حافظ آباد کی 1156957ہے جبکہ جہلم اس سے تھوڑا بڑا ہے جس کی آبادی 12,22950ہے پنجاب کے اضلاع کی آبادی کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

اٹک 1883556،بہاولنگر2981919،بہاولپور3668106،بھکر1650518،چکوال1495982،چنیوٹ 1369740،ڈیرہ غازی خان2872201،فیصل آباد 7873910،گجرانوالہ5014196،گجرات2756110،حافظ آباد1156957،جھنگ2743416،جہلم1222650،قصور3454996،خانیوال2921986،خوشاب1281299، لاہور11126285،لیہ1824230،لودھراں1700620،منڈی بہاولدین1593292،میانوالی1546094،ملتان7445109،مظفرگڑھ4322009،نارووال1709757،ننکانہ صاحب1356374،اوکاڑہ3039139،پاک پتن 1823687،رحیم یار خان4814006،راجن پور1995958،راولپنڈی5405633،ساہیوال2517560،سرگودھا3703588،شیخوپورہ3460426،سیالکوٹ3893672،ٹوبہ ٹیک سنگھ2190015،وہاڑی2897446۔ مردم شماری کے عبور ی نتائج کے مطابق پنجاب کے حصہ میں آنیوالی قومی اسمبلی کی141نشستوں کی تقسیم اس اس طرح ہوگی۔فیصل آباد9.98،میانوالی1.96،سیالکوٹ4.93،چکوال1.89،اوکاڑہ3.85،راولپنڈی6.85،بہاولنگر3.78،ٹوبہ ٹیک سنگھ2.77،چنیوٹ1.73،ننکانہ صاحب1.71،خانیوال 3.70،سرگودھا 4.69،وہاڑی3.67،بہاولپور4.65،ڈیرہ غازی خان3.64،خوشاب1.62،جہلم1.55،راجن پور2.53،گجرات3.49،مظفر گڑھ5.48،جھنگ3.47،حافظ آباد1.46،اٹک2.38،قصور4.38،شیخوپورہ4.38،گوجرانوالہ6.35،لیہ2.31،پاک پتن2.31،ساہیوال3.19،نارووال2.16،لودھراں2.15،لاہور14.10،رحیم یار خان 6.10،بھکر2.09منڈی بہاولدین 2.02،ملتان6.01۔اس طرح فیصل آباد 10۔میانوالی 2،سیالکوٹ 5، چکوال 2، اوکاڑہ 4، راولپنڈی 7، بہاولنگر 4،ٹوبہ ٹیک سنگھ 3، چنیوٹ 2، ننکانہ صاحب 2، خانیو ال 4، سرگودھا 5، وہاڑی 4، بہاولپور 5، ڈیرہ غازی خان 4اور خوشاب کے حصہ میں 2نشستیں آئیں گی۔

راجن پور 2، گجرات 3، مظفر گڑھ 5، جھنگ 3، حافظ آباد 1،ا ٹک 2، قصور4،شیخوپورہ4،گوجرانوالہ 6لیہ 2،پاک پتن 2،ساہیوال 3،نارووال 2، لودھراں2،لاہور14،رحیم یار خان06،بھکر02،منڈی بہاولدین 02،اورملتان کے حصہ میں 06نشستیںآئیں گی ان کی اضافی آبادی پر کوئی نشست نہیں ملے گی اور وہ انہیں حلقو ں میں ضم کی جا ئے گی اس لحاظ سے خوشاب خوش نصیب ضلع ہے جو اس ٹیبل پر 16نمبر پر آنے کی وجہ سے دوسری نشست کا حق دار ٹھہر ا ہے اس کے بعد جہلم ضلع کی آباد ی ہے جسے نشست نہیں ملے گی۔

مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق پنجاب کے اضلاع میں صوبائی نشستوں میں سے سب سے زیادہ لاہور اور اس کے بعد فیصل آباد کو ملیں گی جبکہ جہلم اور حافظ آباد کے حصہ میں سب سے کم نشستیں آئیں گی۔صوبائی نشستوں کی تقسیم کی تفصیل یہ ہے چکوال04،بہاولنگر08،سرگودھا10،پاک پتن05،لیہ 05،رحیم یار خان13،ٹوبہ ٹیک سنگھ 06خانیوال08،بہاولپور10،وہاڈی 08ساہیوال07،لاہور30،ملتان13،ڈیرہ غازی خان 08،چنیوٹ04،ننکانہ صاحب04،نارووال05،مظفر گڑھ12،لودھراں05،راولپنڈی15،خوشاب04،بھکر05،گوجرانوالہ 13،سیالکوٹ10،گجرات 07، راجن پور 05،جھنگ 07، جہلم 03،منڈی بہاولدین04، شیخو پورہ 09،قصور09،میانوالی 04، اوکاڑہ 08، حافظ آباد03، اٹک 05، فیصل آباد 21۔نئی مردم شماری کے بعد پنجاب کے اکثر شہروں میں حلقہ بندیوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا مگر پھر بھی چند ایک شہروں میں معمولی تبدیلی ہوئی ہے۔

امید ہے کہ میرے پڑھنے والے اس تفصیل سے آگاہی حاصل کرکے اپنے اپنے شہروں کی آبادی ،قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالہ سے باخبر ہو چکے ہونگے اور آنے والے الیکشن میں سوچ سمجھ کر ایسے افراد کو ووٹ دیں جو حقیقی معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت کرکے ہمیں معاشی طور پر مضبوط بناکربین القوامی سطح پرنیک نامی کا باعث بنیں اور اسمبلیوں میں بیٹھ کر کرپٹ افراد اور کرپشن زدہ اداروں کا سختی سے احتساب کرکے حقیقی معنوں میں ایک اچھا اور محب وطن پاکستانی سیاستدان کہلائے نہ کہ ہماری موجودہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ایسے افراد کی مثال بن جائیں جنہوں نے آج تک سوائے اپنے مفاد کے اور کچھ کیا ہی نہیں یا جو اسمبلی میں صرف ہاتھ اٹھانے ،یس یا نو کہنے کے لیے آتے ہیں۔

Rohail Akbar

Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200