امریکی امداد کے بغیر بھی پاک فوج طاقتور ہے۔ میجر جنرل آصف غفور

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی (جیوڈیسک) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عزت کی قیمت پر کچھ نہیں چاہیے۔ واشنگٹن کا اقدام سیکورٹی تعاون کو متاثر کرے گا۔ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کا نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا امریکی نشتریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکی امداد کی معطلی باہمی سیکیورٹی تعاون کو متاثر کرے گی لیکن عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہيں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حقانی نیٹ ورک سمیت ہر طرح کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ نیت پر شک امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ امداد کی معطلی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی متاثر کرے گی۔ امریکی امداد کے بغیر بھی پاکستان آرمی طاقتور فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد کی معطلی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی متاثر کرے گی لیکن دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے ہمارا عزم کم نہیں کر سکتی۔ پاکستان نے کبھی بھی پیسوں کے لئے نہیں، ہمیشہ امن کے لئے جنگ کی۔ پاکستان اپنے قومی مفاد اور امن کے قیام کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔