لاہور (جیوڈیسک) کپتان نے آخر کار تیسری شادی کا قصد کر لیا، عمران خان نے اپنی روحانی مشیر کو منتخب کیا اور بشریٰ بی بی کو رشتہ کی پیشکش کر دی۔ پی ٹی آئی نے میڈیا میں شادی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی تاہم اس بات کی تصدیق کر دی کہ پارٹی سربراہ نے شادی کا ارادہ کر لیا بس جواب کا انتظار ہے۔ کپتان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگیں لیکن ان کی جانب سے کوئی تصدیق یا باقاعدہ ترید نہ ہوئی۔
آخر ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بات کھول دی کہ عمران خان نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے اور انہوں نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کر دی ہے جس پر خاتون نے اپنے خاندان اور بچوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔
شیریں مزاری کے ٹویٹ پر جاری بیان میں میڈیا میں شادی سے متعلق خبروں سے دکھ ہوا۔ بیان کے مطابق صورتحال سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں کو دکھ ہوا تاہم یہ بات بیان میں واضح کر دی گئی ہے۔ بشریٰ مانیکا کے پیشکش قبول کرنے پر عمران خان باقاعدہ طور پر شادی کا اعلان کرینگے۔ اس وقت تک اس معاملے کو زیر بحث نہ لایا جائے۔
عمران خان کے ترجمان کے بیان نے واضح کر دیا کہ تیسری شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں اور رشتے کی بات ہوگئی، صرف ایک ہاں کا انتظار ہے۔