پورٹ الزبتھ (جیوڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی شادی کی وجہ سے دیر تک کرکٹ سے آؤٹ رہنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں پانچ رنز پر آؤٹ ہوئے تو پرستار آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے ،
ان کی اہلیہ انوشکا کا الٹا مذاق اڑانے لگے۔ ازدواجی زندگی کی اننگز شروع کرنے والے ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کی اننگز میں ناکام ہوگئے۔ صرف پانچ رنز بنا سکے۔ کرکٹ کی اس مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر میچ پڑ گیا۔
پرستاروں نے کوہلی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کسی نے لکھا کہ “وہ سمجھ رہے ہیں کہ ابھی بھی ہنی مون ہی منا رہے ہیں”۔ ایک دل جلے کا کہنا تھا کہ کوہلی سمیت سب کو آؤٹ ہونے کی جلدی تھی کہ بھابی انوشکا کے ہاتھ کا کھانا کھا سکیں۔ اکاش دیش پانڈے نے تو انوشکا کو کوہلی کے لیے منحوس قرار دے دیا۔