کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ دی آل میمن جنرل جماعت کے بانی صدیق عثمان سایانی ‘ سایانی ویلفیئر کے چیئرمین یونس سایانی ‘ سماجی رہنما فاطمہ میمن اور ماہرین قانون الطاف میمن ایڈوکیٹ ‘ صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ یاسین خان مہران والا ایڈوکیٹ ودیگر کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امن و انصاف اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کی خدمات کو کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا جو جرا ¿تمندانہ کردار آج سامنے آرہا ہے وہی ماضی بھی ہوتا تو آج پاکستان ان گوناگوں اور گھمبیر مسائل کا شکار نہ ہوتا جس کی وجہ سے عوام اذیت سے دوچار ہیں۔
میڈیا نمائندگان سے ملاقات کرنے والے گجراتی رہنما ¶ں نے چیف جسٹس کی جانب سے صحت کی سہولیات کے حوالے سے نوٹس اور 13جنوری کو محکمہ صحت کے سینئر و اعلیٰ افسران کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طلبی کو راست و خوش آئند اقدا م قراردیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے سترہ ٹا ¶نز میں بلدیہ وہ واحد ٹا ¶ن ہے جہاں کوئی سرکاری اسپتال نہیں ہے جس کی وجہ ایمرجنسی کی صورت انسانی جانوں کے ضیاع کی شرح اس ٹا ¶ن میں سب سے زیادہ ہے گوکہ بلدیہ میں اسپتالوں کیلئے کئی بلڈنگیں تعمیر کی گئی ہیں مگر نجانے کیوں اور کس منظم سازش کی وجہ سے ان بلڈنگوں میں اسپتالوں کو فعال ہونے نہیں دیا جارہا ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس وفاقی حکومت ‘ صوبائی حکومت ‘مقامی حکومت اور محکمہ صحت سے اس حوالے سے بھی استفسار کرکے بلدیہ ٹا ¶ن میں عوام کو صحت وعلاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔