لیما (جیوڈیسک) جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
پیرو کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے دو افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگوں میں سونامی کا خوف پیدا ہو گیا لیکن حکام نے میڈیا پر آ کر اس کی تردید کی۔ پیرو کے حکام کے مطابق زلزلے سے ایک 55 سالہ شخص کی ہلاکت ہوئی جبکہ دوسرا ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق بیلا یونین سے ہے۔