تحریر : چوہدری فیصل جاوید برما میں مسلمانوں پر انسانیت سوز ظلم اور بربریت پر امت مسلمہ کی خاموشی اور امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی مسلمانوں میں کسی نئے محمود غزنوی اور محمد بن قاسم کو آواز دے رہی ہے تاریخ گواہ ہے جب بھی کفر نے مسلمانوں کے خلاف سازش کی تو کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے محمد عربی ۖ کے پروانوں نے انھیں ایسا مزہ چکھایا کہ ان کی نسلیں ماتم کرتی گئیں امریکی صدر ٹرمپ نے شاید اپنے آ بائو اجداد کے انجام کا مطالعہ نہیں کیا۔
امریکہ ،اسرائیل اور عالم کفر برما ،فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کر تے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر دیکھا کر دراصل مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکار رہا ہے ،مگر اس ضمن میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی امت مسلمہ کیلے سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے،ہمارے رہبر و رہنما نبی آخرالزماںۖ نے تو تمام مسلمان قوم کو ایک جسم کی ماند تشبیح دیا ہے کہ جسم کے کسی ایک حصہ کو تکلیف ہو تو پورا جسم اسے محسوس کر تا ہے مگر آج مسلمانوں کو کیا ہو گیا ہے کہ برما ،کشمیر ،فلسطین میں ان کے جسموں کے ٹکڑے کیے جا رہے ہیں اور ہم نے مصلحت کی چادر اوڑھ رکھی ہے ،ہمارے ملک کے سیاسی و مذہبی رہنما اقتدار کی حوس میں ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں جبکہ ہماری مذہبی مائیں ،بہنیں،اور بیٹیاں غیر مسلم درندوں کے ہاتھوں سر عام لٹ رہی ہیں
معصوم بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اس صورت میں ہماری حکومت کو منظم اور مضبوط خارجہ پالیسی تیار کر کے امریکہ اور عالمی کفر کو پیغام دینا ہے کہ برما ،کشمیراور فلسطین کے مسلمان ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہم ان کے دکھ اور پریشانی پر خاموش نہیں رہ سکتے ،میں مانتا ہوں ہمیں پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کا بھی خیال رکھنا ہے مگر ہمیں اپنے مسلمان بہن،بھائیوں کے درد میں بھی شریک ہونا ہے میں تاریخ دنیا کے اوراق پلٹا ہوں تو مجھے ان میں کہیں سترہ سالہ محمدبن قاسم دشمن کی صفیں چیرتا ہوا اپنی بہادری کی داستانیں چھوڑ رہا ہے تو کہیں محمود غزنوی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو لوہے کے چنے چبوا رہا ہے
امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں اپنی رسوائی کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھا ہے وہ اپنی ذلت اور رسوائی کی آگ مسلمانوں کے خون سے ٹھنڈی کرنا چاہتا ہے مسلم ممالک کی افواج اور مسلمان قوم غیر مسلم ہندو بنیا کے ظلم اور ہر شازش کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر ہم اپنے آقاۖ کے دیئے ہوئے ضابطہ پر عمل کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے برما، کشمیر،اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام بند کروانے کی اپیل کرتے ہیں ورنہ مسلمان قوم میں محمود غزنوی،محمدبن قاسم اور ٹیپو سلطان جیسے غیرت مند سپہ سالاروں کی کمی نہیں جو ٹرمپ کو اس کی ہٹ دھرمی پر نشان عبرت بنا سکتے ہیں آخر میں اپنے حکمرانوں سے کہونگا کہ وہ اپنی دینی ،مذہبی بقاء اور سا لمیت کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان میں تمام مسلمان ممالک کی مشترکہ اسلامی کانفرنس بلا کر منظم متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں۔