آئندہ بجٹ میں پراپرٹی کا تخمینہ لگانے سے ریٹس بڑھ سکتے ہیں: ایف بی آر

FBR

FBR

کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملک کے مخصوص حصے بالخصوص شہری آبادیوں میں جائیداد کا تخمیہ لگانے کا نیا طریقہ کار طویل مدت میں محصولات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، تخمینے کے نظام میں تبدیلی ریئل سٹیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی۔ ریئل سٹیٹ ایسوسی ایشن کا یہ مؤقف تھا کہ طریقہ کار سے کئی جگہ پراپرٹی کی قیمت بہت کم اور بہت سی جگہوں پر 70 سے 80 فیصد بڑھ چکی ہے جس سے ریئل سٹیٹ کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جائیداد کا تخمینہ نکالنے کے نئے طریقہ کار سے ناصرف ریئل سٹیٹ کا شعبہ ترقی کرے گا بلکہ محصولات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں پراپرٹی کا تخمینہ لگانے کے ریٹس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔