ممبئی (جیوڈیسک) سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ہوئی ہے لیکن اس سوال پر سونم کپور کو غصہ آ جاتا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کر رہی ہیں۔
پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اب سونم نے اپنی شادی کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے غصے میں آکر الٹا سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیوں صرف اداکاراؤں سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے۔
کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟ انہوں نے کہا کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نجی زندگی میں مداخلت کرے، میری زندگی کا یہ حصہ صرف میرے کنٹرول میں ہے آپ مجھ سے میرے بارے میں بات کر سکتے ہیں اور میں اپنے بارے میں بتانے کیلئے تیار بھی ہوں لیکن اگر میرے ساتھ کسی اور شخص کی نجی زندگی کے بارے میں بات کی جائیگی تو اس کی عزت کا خیال کرتے ہوئے میں اس شخص کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔