گولڑہ شریف (جیوڈیسک) دربار گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی قبول نہیں ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہاں بطور سیاستدان نہیں، بحیثیت مسلمان آیا ہوں، اسی لئے ختم نبوت کے معاملہ پر سیاست نہیں کی، جب لوگ سڑکوں پر تھے تب بھی سیاست نہیں کی حالانکہ اس وقت پارٹی کا سخت دباؤ تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا، عشق رسول ﷺ کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا، پوری قوم ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو جاننا چاہتی ہے۔
جب تک حکومت جواب نہیں دیتی تب تک اس کے لئے مسئلہ بڑھتا جائیگا، حکومت کو حلف نامے میں تبدیلی کرنے کی وجوہات بتانا ہوں گی۔