ہری پور (جیوڈیسک) مریم نواز کا کہنا ہے وہ دن یاد ہے جب نواز شریف پر سازشیوں نے پہلا حملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے مزا چکھایا تھا، ہر الیکشن میں عوام نے نواز شریف کو زیادہ ووٹ دیئے۔ انہوں نے کہا 2 دن پہلے دیکھا سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سے شکست کھا گئی، اقامہ اور پاناما پر رونے والے خالی کرسیوں کو رو رہے ہیں۔
ہری پوری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سے شکست کھا گئی، یہ عوام کی محبت نواز شریف کی برسوں کی کمائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونا دھونا یاد آتا ہے، 2018 میں خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کے مخالفین نہ حکومت گرا سکے اور نہ ہی استعفے لے سکے، نواز شریف 2018 میں بھی دوبارہ جیت جائیں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا آپ بتائیں پارلیمنٹ کو گالی کس کو گالی ہے؟، کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلوں پر 2018 کا فیصلہ واضح تھا، پہ در پے شکستوں سے مخالفین کےمنہ پر بارہ بج گئے ہیں۔ انہوں نے ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کو گالی دے کر لیا گیا، اگر 4، 5 سال کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، شکست آپ کا مقدر ہے پچھلے 4 سال میں کیا کیا؟۔ ان کا کہنا تھا اگر عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج سازشیوں سے ہاتھ نہ ملانے پڑتے، نواز شریف بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تب آپ کنٹینر پر گالیاں دے رہے تھے۔