لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز شریف کی جان کو خطرہ ہے اس لئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ان کے گھر کے باہر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کون حمزہ شہباز ، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا ، جو حکم عدالت نے دیا ہے اس پر فوری طور پر علمدرآمد کیا جائے۔