کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاء ریفارمز کمیشن کا اجلاس نہ ہونے پر فکر مندی کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ججز تمام کام کررہے ہیں سوائے انصاف کی فراہمی کی۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاء ریفارمز کمیشن قائم ہے جس کے چاروں صوبوں کے چیف جسٹس رکن ہیں۔ قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں چار بار اجلاس کرنا ہوتے ہیں مگر 2015ء سے لا ءریفارمرز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔
بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں کہا کہ ججز تمام دیگر کام کر رہے ہیں سوائے انصاف کی فراہمی کے، ججوں کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے، ججز صاحبان کی اپنے کام کے علاوہ دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہو رہا ہے۔