انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی۔ ترک جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اب وہاں بری فوج بھی کارروائی کررہی ہے۔
ہم ان کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔ امریکی حمایت سے بھی کرد باغی ترک فوجوں سے جیت نہیں سکتے۔
دوسری جانب کرد ملیشیا نے عفرین میں ترک فوج کے خلاف کامیابی کا دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ترک فوج کے قبضے سے کچھ چوکیوں کاکنٹڑول واپس لے لیا گیاہے ،اطلاعات کے مطابق ترک فوج کے حملوں میں اب تک اکیس افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان میں 6بچے بھی شامل ہیں ۔کرد میڈیا سینٹر کے مطابق ایک خصوصی آپریشن کے دوران 6ترک فوجی مارے گئے۔