ڈیوئوس (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو مفادات کی جنگ سے نکل کر دہشتگردی ،موسمی تبدیلی اور علاقائی سالمیت کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے۔
ڈیوئوس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں تقریر کے دوران نریندر مودی نے تمام ممالک پر زور دیا کہ آئیے آزادی کا ایک ایسا جہاں تعمیر کریں جہاں تفرقہ و انتشار نہ ہو۔