فورٹالیزا (جیوڈیسک) برازیل کے شمال مشرقی شہر فورٹالیزا کے ایک نائٹ کلب میں گولیاں چلنے کے نتیجے میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
عہدے داروں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ریاست سیرا کے سیکیورٹی کے انچارج آندرے کوسٹا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے ہم 14 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہیں۔ فورٹالیزا ریاست سیرا کا صدر مقام ہے۔
کوسٹا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کااسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ان میں سے کئی ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاہم انہوں نے زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی۔
ہوزے فورٹا ہاسپیٹل کے ایک ترجمان نےخبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ چھ افراد جن میں ایک 12, سالہ لڑکا بھی شامل کو ہنگامی دیکھ بھال کے مرکز میں پہنچایا گیا تھا۔