پیرمحل (نامہ نگار) شادی والا گھر ماتم میں تبدیل مہندی کی تقریب کے بعد کمرہ میں آگ لگنے سے دولہے کا قریبی عزیز جاں بحق تفصیل کے مطابق محلہ مدینہ بلاک میں معروف کاروباری شخصیت لیاقت علی زرگر کے گھر مہندی کی تقریب کے بعد تلمبہ سے آنے والے مہمان محمد مشتاق ولد طالب حسین کے کمرہ میں اچانک سگریٹ سے بستر کو آگ لگائی گئی جس کی لپیٹ میں آکر محمد مشتاق بری طرح جھلس گیا فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پیرمحل (نامہ نگار) سودا سلف چرانے والا چور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دوکاندار نے پکڑ لیا تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی میں کچھ عرصہ لوگوں کے موٹر سائیکل پر ساتھ باندھے ہوئے سودا سلف چوری کر لیتا تھا آج وہ حسب عادت اظہر سلیم کریانہ سٹور کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل سے سامان اتار کر فرار ہورہاتھا کہ دکاندار نے ملزم شاہد سکنہ درآباد کو پکڑ کرتھانہ اروتی پولیس کے حوالے کردیا
پیرمحل(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان نے تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا عوام کو اچھا اور بر وقت سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے بار اور بنچ کا رشتہ بہت مضبوط ہونا چاہیے۔ پیرمحل بار بے شک چھوٹی ہے مگر تعاون اور اخلاق سے بھر پور ہے۔ صدربار کے مطالبات کو سمجھتے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے اپنا تعاون جاری رکھوں گا۔ میرا آفس میری انتظامیہ بار کے ساتھ ملکر چلے گی۔ تمام وکلاء عہدیدارن کو مبارک باد دیتا ہوں۔ صدر بار چوہدری شوکت علی گجر کی کاوش بار کو مضبوط کر ے گی جوڈیشنل کیمپس کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گاڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے خطاب کرتے ہوے کہا تحصیل بار پیرمحل کی تقریب ایسے لگتی ہے جیسے پورے ڈسڑ کٹ بار تقریب ہو رہی ہے بار اور انتظامیہ ملکر کام کرے گی۔ صدر بار پیرمحل چوہدری شوکت گجر نے کہا پیرمحل میں فوری طور جوڈیشنل کیمپس کا قیام ہونا ضروری ہے۔ ججز کے لیے رہائش نہ ہونے سے مسائل بہت اہم ہیں۔ اس طرح ججز کی سکیورٹی مناسب نہیں ہے۔ جو کہ ججز حساس نو عیت کے مقدمات کا فیصلہ کرتے ہیں سکیورٹی بہت ضروی ہے رہائش ججز کے لیے مقامی ہونا چاہیے۔ تقریب سے ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی امور نپٹانے کے بار کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ وکلاء کے اتحاد اور بار کو سلام کرتاہوں۔ تقریب سے ایڈیشنل سیشن جج نوید الزمان ،ایڈیشنل سیشن جج اظفر خان ، نویدالزمان، سول جج رانا سہیل ریاض، مسعود احمدنے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر کمالیہ حافظ محمد نجیب، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل چوہدری خالد گجر،پرائسیکوئٹر انٹی کرپشن محمد ریاض سنپال میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری خالد سردار، ڈی ایس پی عاطف معراج پیرمحل بار کے جنرل سیکرٹری رانافواد احمد خان بار کمالیہ کے صدر میاں ثاقب عباس کاٹھیہ ایڈوکیٹ، مہر محمد اقبال ہمجانہ،مہر وارث بھروانہ، عابد چوہدری، سابقہ صدر ڈسٹرکٹ ٹوبہ بار رانا ظفر خاں ایڈوکیٹ، میاں نثار ایڈوکیٹ، طالب حسین جعفری ایڈوکیٹ خان سلطان خان ایڈوکیٹ، لیاقت علی بھٹی، چوہدری عابد حسین ایڈوکیٹ، محمد رفیق نوہانہ ایڈوکیٹ، مہر اقبال ہمجانہ ایڈوکیٹ، صدیق اکبر کھٹانہ ایڈوکیٹ، محمد حسین فراز ایڈوکیٹ، میاں طارق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، رانا احسان علی خان ایڈوکیٹ، مہر فلک شیر سیال ایڈوکیٹ، چوہدری کاشف خورشید ایڈوکیٹ، ظفریاب ایڈوکیٹ، چوہدری امتثال ایڈووکیٹ، میاں زاہد تھیم ،حافظ عیبد ارشد کو نسلر،وٹرنری آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، صہیب منیر ایڈوکیٹ، میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ، چوہدری راحیل ایڈووکیٹ، طاہرصفوری ایڈووکیٹ صدر پریس کلب چوہدری سرورانجم ، جنرل سیکرٹری میاں اسد حفیظ ، نائب صدر محمد قاسم بھٹی ، اظہار الحق کے علاوہ پیرمحل بار کے تمام ارکان ممبران عہداران ممبر پنجاب بار کونسل سمیت دو سو سے زائد وکلاء افسران شرکاء نے شرکت کی ہے۔
پیرمحل(نامہ نگار) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گرد و نواح میںفسیکو کی طرف بجلی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بجلی طویل لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی ہے، سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوجائیں گے۔