بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا کے ساحلی شہر میں بم دھماکے سے چار پولیس اہلکار ہلاک اور بیالیس افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
کولمبیا کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پکڑا جانے والا شخص دھماکا خیز مواد رکھنے میں ملوث ہے۔ کولمبیا کے صدر یوآن مینوئل سینتوز نے بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔کولمبیا کے نیشنل پولیس ڈائریکٹر نے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔