لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور کینیڈا کے فل لو گریکو کے درمیان باوٹ اکیس اپریل کو لیورپول میں ہو گی، دونوں باکسرز پریس کانفرنس کے دوران آپس میں الجھ پڑے۔
باکسنگ کنگ کی دوسال بعد رنگ میں واپسی ہو رہی ہے۔ عامر خان ایک بار پھر شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وہ اکیس اپریل کو لیور پول کے ایکو ایرینا میں فل لو گریکو کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران عامر خان اور فل لو گریکو آپس میں الجھ پڑے، عامر خان نے کینڈین حریف پر پانی گرا دیا۔ فل لو گریکو نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کو دبئی جانے کا بہت شوق ہے اور وہ زور دار مکوں سے برطانوی باکسر کو بائی بائی کہیں گے۔
اکتیس سالہ عامر خان دو سال قبل ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ کیٹیگری کے ٹائٹل مقابلے میں سول الوریز کے ہاتھوں ناک آوٹ ہوئے تھے۔