روز کرتا ہے سوگوار ہمیں

Memories

Memories

روز کرتا ہے سوگوار ہمیں
جو رلاتا ہے زار زار ہمیں
اس پہ کتنا تھا اعتبار ہمیں
کب کسی مرتبے کی خواہش ہے
اپنے قدموں میں کر شمار ہمیں
جس کا ملبوسِ جسم و جاں ٹھہرے
آ کے دیکھے تو تار تار ہمیں
ذکر تیرا کسی کے ہونٹوں سے
روز کرتا ہے سوگوار ہمیں
آ ہی جاتا ہے اس کی یادوں سے
بے قراری میں بھی قرار ہمیں
کیا ہوا گر نہیں ملی منزل
یاد کرتی ہے رہگزار ہمیں
جس کے دم سے ہے زندگی اپنی
وہ نہیں ملتا ایک بار ہمیں

Zareen Munawar

Zareen Munawar

زریں منور