اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان نے 74 گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر کیا، خیبر پختونخوا حکومت نے اعتراف کر لیا۔ وزیر اعلیٰ اور وزراء بھی غیرقانونی استعمال میں پیش پیش رہے۔
نیب انکوائری کے مطابق، عمران خان کے ساتھ پروٹوکول افسر اور پرائیویٹ سیکریٹری نے بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔ خیر پختوانخوا کے وزراء نے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ قواعد کے مطابق، صرف وزیر اعلیٰ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مشتاق غنی کے ایک رشتہ دار کی شادی میں بھی شرکت کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر کے استعمال میں اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔