اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا، میں اب بھی نجی کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہوں تاہم میری اہلیت کا معاملہ عدالت میں ہے جس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک سرزمین سے بڑی حد تک طالبان کا صفایا کر دیا گیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہم نے اپنے ملک کو دہشت گردی کے عذاب سے کافی حد تک نکال لیا ہے اور امید ہے 100 فیصد کامیابی حاصل کرلیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کی راہ میں رکاوٹ صرف اور صرف کابل پر حکمرانی ہے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو وہاں کی حکومت طالبان کا سیاسی حل تلاش کر سکتی ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ فوجی کارروائیاں افغان مسئلے کا حل نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 2008 میں پیپلزپارٹی آصف زرداری کےساتھ نہیں تھی جب کہ پیپلزپارٹی حکومت بے نظیر بھٹو کے قاتلوں تک پہنچ سکتی تھی، آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لیں. انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پرویز مشرف کے اقدامات کی توثیق کرنے کی درخواست کی اور مخدوم امین فہیم کوق بول نہ کرنے کا اسکرپٹ دیا۔
اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے، خواجہ آصف
Posted on February 8, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Shortlink:
Khawaja Asif
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا، میں اب بھی نجی کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہوں تاہم میری اہلیت کا معاملہ عدالت میں ہے جس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک سرزمین سے بڑی حد تک طالبان کا صفایا کر دیا گیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہم نے اپنے ملک کو دہشت گردی کے عذاب سے کافی حد تک نکال لیا ہے اور امید ہے 100 فیصد کامیابی حاصل کرلیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کی راہ میں رکاوٹ صرف اور صرف کابل پر حکمرانی ہے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو وہاں کی حکومت طالبان کا سیاسی حل تلاش کر سکتی ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ فوجی کارروائیاں افغان مسئلے کا حل نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 2008 میں پیپلزپارٹی آصف زرداری کےساتھ نہیں تھی جب کہ پیپلزپارٹی حکومت بے نظیر بھٹو کے قاتلوں تک پہنچ سکتی تھی، آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لیں. انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پرویز مشرف کے اقدامات کی توثیق کرنے کی درخواست کی اور مخدوم امین فہیم کوق بول نہ کرنے کا اسکرپٹ دیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com