راولپنڈی (جیوڈیسک) تفتیش کار کرتے رہ گئے انتظار۔ نواز شریف نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔ حکام نے غیرحاضری سے احتساب عدالت کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم انتظار کرتی رہی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف دفتر میں پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نیب دفتر میں پیش نہیں ہوں گے اور اپنی صفائی احتساب عدالت میں ہی دیں گے۔
یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیسز میں الگ الگ ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوازشریف کو نیب راولپنڈی نے طلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔