چوہدری نہیں کوئی کمی ہے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

تحریر : ممتاز امیر رانجھا
٭ نواز شریف دھرتی بھی آپکو قبول کرنے کو تیار نہیں اس لئے نکالا۔ آصف زرداری

زرداری صاحب ایسا کہنے سے پہلے آپ بھی تھوڑا سوچ لیا کریں۔آ پ کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ ”کرپشن کا لفظ پاکستان میں آپ کی وجہ سے سرعام شہرت پا رہا ہے۔مسٹر 10% کا آئیڈیا آپ کا ہے۔پاکستان میں ہر خریدو فروخت پر کمیشن لینے کا آئیڈیا بھی آپ کا ہے۔آپ کی وجہ سے آج پاکستان میں لوگ کرپشن کرنا سیکھ گئے ہیں۔سندھ میں آپ کی وجہ سے کہیں ترقی ہو ئی ہو تو اس کا بھی ذکر کر لیں۔نواز شریف آپ کو قبول نہیں ہوگا ،نواز شریف عوام کو قبول ہے اسی لئے تین دفعہ وزیر اعظم بن گیا ،ہو سکتا ہے چوتھی دفعہ بھی آ جائے ،صاحب کچھ کہنے سے پہلے کچھ سوچ لیا کریں،آپ کی وجہ سے خورشید شاہ جیسا میٹر ریڈر پاکستان میں حزب اختلاف کا لیڈر بن گیا،آپکی پارٹی میں آپ سمیت کئی افراد نے راتوں رات بہت ترقی کی ۔ویلڈن زرداری بھائی آپ واقعی سب پر بھاری ہو۔”

٭ سینٹ کا ٹکٹ دینے پر ایم کیو ایم میں پھوٹ پڑ گئی خبر خبر

ایم کیو ایم نت نئے ڈرامے کرنے میں ماہر ہے۔یہ لوگ ایک ٹکٹ پر آپس میں اتنا شور مچا رہے ہیں۔سوچیں کہ یہ لوگ عوام کی خدمت کرنے میں کہاں دلچسپی دکھائیں گے۔فاروق ستا ر صاحب بھی زبر دستی پارٹی کے مالکانہ حقوق سنبھال کر بیٹھے ہوئے ہیں۔پارٹی کے باقی سار ے لوگ عامر خان کیساتھ جو کہ رابطہ کمیٹی ہے وہ سب ایک طرف ہیں ۔ فاروق ستار اور کامران ٹیسوری جن کو کامران تجوری کہا جا رہا ہے ایک طرف ہیں۔سینٹ کا ٹکٹ لینے کے لئے کامران ٹیسوری نے فاروق ستار پر اچھے پیسے لگائے ہیں یا ایسے سمجھ لیں کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری سے کافی سونے کے تحائف وصول کئے ہیں، اسی لئے تو فاروق ستار صاحب نے سب کچھ دائو پر لگا دیا۔لگتا ہے فاروق ستار کی ضعیف والدہ انہیں ہر بار پارٹی کے لوگوں سے بچا لیتی ہیں۔اس بار دیکھنا ہے کہ ریسکیو ماما کیا کرتی ہیں۔وہ بھی سوچتی ہیں کہ نجانے فاروق ستار صاحب کب بڑے ہونگے اور کب ان کی جان چھوٹے گی۔

٭ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ خبر

پاکستان میں الیکشنوں میں سب چلتا ہے۔ہمارے ملک کی عوام اور سیاست دونوں سر بازار بکتے ہیں۔جیسی عوام ویسے سیاستدان۔جس کا ریٹ بڑا ہو جاتا ہے اس کے پاس لوٹے زیادہ آ جاتے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اس سینٹ الیکشن میں توڑ پھوڑ کسیے ہوتی ہے۔سارے ہارس ٹریڈنگ میں مارا ماری کر رہے ہیں۔حکومت ،اپوزیشن اور آزاد ارکان اپنی اپنی خریدو فروخت میں عروج پر ہیں۔ان دنوں فاروق ستار،شیخ رشید ،زرداری گروپ ،فواد چوہدری اورچو ہدری گروپ اس کام میں زیادہ متحرک نظر آ رہے ہیں۔مذکورہ افراد کی جیبیں ڈالروں سے بھرنے کے قوی امکان ہیں۔

٭ رائو انوار پولیس کے ہاتھ نہ آئے۔ خبر

کراچی میں نامور پولیس آفیسر جو کہ نقیب اللہ محسود کی بے گناہ موت کے ذمہ دار قرار دیئے جار ہے ہیں خود پولیس کی گرفت میں نہیں آ رہے۔رائو انوار پاکستان پولیس کے لئے کوئی اڑن کھٹولا سا بن گیاہے یا کوئی فرشتہ،اگرانسان ہوتا تو انہیں شاید کہیں مل ہی جاتا،زمین کھا گئی یا آسمان کسی کو خبر نہیں ۔رائو انوار کو اپنا سچ جھوٹ ثابت کرنے کے لئے سامنے آنا ہو گا۔اگر رائو انوار سامنے نہیں آئے تو لوگ انہیں گناہ گار ہی سمجھیں گے۔پاکستان حکومت اور پاکستان پولیس بالخصوص سندھ پولیس کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ اپنی بہترین اینٹلی جنس ذرائع سے رائو انوار کو تلاش کر کے کورٹ کے سامنے پیش کریں۔نقیب اللہ محسود کر لواحقین انصاف کے حصول کے لئے اسلام آباد دھرنا دیکر بیٹھے ہیں۔رائو انوار کے ملنے سے ان کے حوصلے بلند ہونگے اور ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔پولیس میں بہت سیکنڈل آتے ہیں۔کبھی عوام کو پولیس کی طرف سے بے گناہ مارنے کا الزام کبھی پولیس پر کرپشن کا الزام ایسی چیزیں عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہیں۔

٭ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والوں کوجوتے ماروں گا۔ عابد شیر

عابد شیر علی صاحب آپ ان بیچاروں کو جوتے مار کر کیا کریں گے۔انہیں الیکشن میں عوام خود ہی ووٹ نہ دیکر جوتے مار دکھائے گی۔پارلیمنٹ سے لاکھوں روپیہ تنخواہ لیکر پارلیمنٹ میں دوبارہ جانے کے خواہش مند اگرخود ہی پارلیمنٹ کو گالیاں دیں ان کو عقل مند کون کہے گا۔ایسے لوگوں پر عوام ہی تھو تھو کرتے ہیں۔آپ نے خود ہی بتا دیا کہ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے کہ وہ کوئی چوہدری نہیں بلکہ کمی ہے۔خان صاحب کو اپنی تین بیویوں سے جوتے لگنے کے چانس نظر آ رہے ہیں۔جب سے ریحام خان صاحبہ کو پتہ چلا ہے خان صاحب نے پیرنی سے روحانی علاج کراتے کراتے لہو کا رشتہ جوڑ لیا ہے تب سے وہ بھی خان صاحب کو لتاڑنے کے لئے ہر محاذ پر تیار رہتی ہیں۔آپ کو خوش ہونا چاہیئے لگتا ہے آجکل پیرنی بیمار ہے اسی لئے میاں نواز شریف کے جلسے میں عوام کا رش ہو تا ہے ۔عوام کا اتنا رش دیکھ کر یہی لگتا ہے ایک واری فیر شیر ۔عمران خان پاکستان کا واحد شخص ہے جو معصوم گواہ بننے کے چکر میں باربا ر سپریم کورٹ کو کہتا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔لہٰذا عابد شیر علی صاحب آپ اپنے جوتے مت چلائیں ،آپ پر کہیں توہین خان صاحب اور توہین شیخ رشید ہی نہ لگ جائے۔

Mumtaz Amir Ranjha

Mumtaz Amir Ranjha

تحریر : ممتاز امیر رانجھا