اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں میں ہار کا تجزیہ کر کے آگے کا پلان سوچ لیا ہے، جو شکست کے خوف پر قابو نہ پا سکے وہ نواز شریف بن جاتا ہے۔
کپتان نے لودھراں میں ہار پر کھلاڑیوں کو تسلی دی۔ سیاست میں اپنی بار بار ہار اور جیت کا تذکرہ بھی کیا، بولے ہار تحریک انصاف کو نہیں ہرا سکتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں موروثی سیاست پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سچ بولنا اور شکست کے خوف پر قابو پانا لیڈر کیلئے لازمی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچ لیا ہے کہ لودھراں کی شکست کے بعد آگے کیا کرنا ہے، پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کیلئے 350 نوجوانوں کو تیاری کراؤں گا۔