شادی بیاہ پر زیادہ اخراجات سے پرہیز کیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ناصر عباس شاہ

Layyah

Layyah

لیہ: شادی بیاہ پر زیادہ اخراجات سے پرہیز کیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چنیوٹ سے بزنس مین سیّد ناصر عباس شاہ نے شادی آسان کرو تحریک کے بانی و امیر محم دصدیق پرہار سے موبائل فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کایہ بہت بڑاالمیہ بن چکا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شادیوں پرجتنے زیادہ اخراجات کریں گے معاشرے میں ہماراوقاراتناہی بلندہوگا۔چاہے اس کے لیے جائیدادہی کیوںنہ فروخت کرنی پڑے یاقرض لیناپڑے۔انہوںنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی غلط فہمی ہے حقیقت میں ایسانہیں ہے۔عوام کواب اس غلط فہمی اورجھوٹے وقار کے چکروں سے نکلناہوگا۔ سیّدناصرعباس شاہ نے شادی آسان کروتحریک کے بانی وامیرمحمدصدیق پرہارسے موبائل فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادیوں پراخراجات جتنے کم سے کم کیے جائیں گے۔

شادی بیاہ سے جڑے مسائل سے اسی تناسب سے نجات ملے گی۔شادی آسان کروتحریک کے بانی وامیرمحمدصدیق پرہارسے موبائل فون پرگفتگوکرتے ہوئے چنیوٹ کے بزنس مین سیّدناصرعباس شاہ اوران کے دوستوں عبداللہ، عبدالرئووف، عابدصاحب ،اے ڈی بلوچ، آغاجانی،علی نواز،اسلم حیات، بابرپی پی، چوہدری ظفر، چوہدری ریاض،ڈاکٹرشیخ، داورپیر،ڈاکٹرامجدفرخ، ڈاکٹرایم علی رجوا،ڈاکٹرمنصور، ڈاکٹرذ والفقار،فرحت اللہ بابر،حاجی ذوالفقارجوگی،حسن مراد، حسین عباس، جمشیدمارشل، خاورعباس ملک،خضرنمبرون، خرم شاہ، لطیف گاذر، ایم ذاکرہرال، محمدعلی سیّد،محمدقاسم، مصطفائی جی، ناصربلوچ، شاہ نوازشاہ، سہیل حیدر، عبدالوحیدملک، واجدبخاری اورواجدجپہ نے شادی آسان کروتحریک کی بھرپورحمایت کااعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ ہم تحریک کے پیغامات کوعام کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔