پیرمحل کی خبریں 20/2/2018

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کے حکم پر آپریشن ردالفساد کے تحت حساس اداروں کے ہمراہ موضع پنڈی غازی آباد میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 32 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 71 افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور کرایہ داران کے کوائف چیک کیے گئے

پیرمحل (نامہ نگار) منشیات فروشوں،قحبہ خانوں ، جوئے کے اڈوں کو ختم کرکے دم لوں گا ان خیالات کااظہار نئے تعینات ہو نے والے ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹروں پولیس فورس کے لیے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیںپریس اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ پریس معاشرے کی آنکھ کا کردار اداکرتے ہوئے جرائم پیشہ افرادکی نشاندہی کرتی ہے جبکہ پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے ہروقت ہمہ تن چوکس ہے۔ پیرمحل اور گردوونواح کے دیہاتوں سے منشیات فروش ،قحبہ خانوں ، جوئے کے اڈوں خاتمہ کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے جائے گاانہوں نے کہاکہ سائلین کے لئے تھانہ کے دروازے بلاامتیاز کھلے ہیں انہوںنے کہا تھانہ پیرمحل سے ٹائوٹ مافیا اور جھوٹی او ربوگس درخواستیں دینے والوں کا قلع قمع کرکے قانون شکن عناصر کو قانونی شکنجے میں لائیں گے۔ ٹائوٹ ازم اور سفا رشی کلچر کا خاتمہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کریں گے

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خا لد گجر نے سو ل ہسپتال پیرمحل اور بیسک ہیلتھ یونٹ 668/9گ ب میں ہفتہ صحت میلہ کا دوسرا مرحلہ کا آغاز افتتاح کردیا اس موقع پر ڈاکٹر ہارون مجید، ڈاکٹر آفتاب احمد چوہدری ، ڈاکٹر زمان، لیڈی ڈاکٹر الما س عادل ، رانا ریاض بھی ہمراہ تھے ۔ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سو ل ہسپتال پیرمحل سمیت تحصیل بھر کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں دوسرے ہفتہ صحت 2018کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔19سے24فروری تک جاری رہنے والے دوسرے ہفتہ صحت کے دوران مریضوں کو ہیپا ٹائٹس ‘شوگر ‘تپ دق ‘سانس کی بیماریاں ‘بلڈ پریشر ‘ٹی بی اور دیگر بیماریاں کی مفت تشخیص و علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی ڈاکٹر ہارون مجید نے بتایا کہ دوسرے ہفتہ صحت کیلئے لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کا بلڈ پریشر ‘وزن ‘قد کی پیمائش ‘خون کی کمی ‘شوگر ‘ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ‘ملیریا ‘ایچ آئی وی ‘ایڈز کے مفت ٹیسٹ کئے جائینگے۔اسی طرح دمہ اور سانس کی بیماریوں کا چیک اپ ‘بچوں اور ماؤں کو حفاظتی ٹیکہ جات ‘ٹی بی کے ٹیسٹ ‘حاملہ خواتین کے ٹیسٹ اورالٹراساؤنڈ کئے جائینگے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خالد گجر نے صحافیوں نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہفتہ صحت 2018کے دوران ہسپتال میں آنیوالے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عام آدمی زیادہ سے زیادہ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے ہفتہ صحت میں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور آنیوالے مریضوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

پیرمحل (نامہ نگار) مہر نذیر گوپے رااور حاجی محمد ارشد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل میاں نعیم زراق، امیدوار صوبائی اسمبلی رانا محمد شفیق خان ،ضلعی صدر بیل گاڑی ایسوسی ایشن چوہدری اسجد بھولا، ، میجر سید حسن سعید تھے فائنل میچ ینگ فارمز کلب670/11گ ب اور فٹ بال کلب 345گ ب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیمیں برابر رہیں ٹورنامنٹ کمیٹی نے فٹ بال کلب345گ ب کو 60 ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافی، ینگ فارمز کلب670/11گ ب کو 40ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافی انعامات تقسیم کئے گئے فائنل میچ کے بعد گھوڑاڈانس کے دلچسپ مقابلے منعقد ہو ئے۔ قدیم کھیل گھوڑا ڈانس نے عوام کی تفریح کو چار چاندلگادیئے گھوڑوں نے میوزک کی دْھن پر ایسے دلچسپ انداز اپنائے شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے گھوڑوں نے شاندار کارکردگی د کھائی رانا ثنا ر کلب کے گھوڑوں کی شاندار پر فارمنس پر شا ئقین نے خوب داد دی