پی ایس ایل تھری؛ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

PSL

PSL

دبئی (جیوڈیسک) پی ایس ایل تھری کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے دی۔ میچ شروع ہوا تو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز اسکور کیے اور فتح کے لیے ملتان سلطان کو 152 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 7 رنز پر احمد شہزاد کی شکل میں گری جو بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ 54 کے اسکور پر صہیب مقصود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا نے 57 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی بولنگ پر کامران اکمل کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا دیا گیا 152 رنز کا ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر ہی حاصل کرلیا۔ کپتان شعیب ملک نے 42 رنز اسکور کیے اور آخر تک ناٹ آؤ ٹ رہے ان کے ساتھ کیرن پولارڈ بھی 21 رنز کے ساتھ آخری وقت تک کریز پر رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔

پشاور زلمی کی بالنگ میں وکٹیں صرف وہاب ریاض اور محمد اصغر کے حصے میں آئیں، وہاب ریاض نے چار اوور کرائے دو وکٹیں حاصل کیں 19 رنز دیے جبکہ محمد اصغر نے چار اوور میں 18 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

کرس جورڈن نے چار اوور کے عوض 31 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے اسی طرح حماد اعظم نے تین اوورز میں 33 رنز، ابتسام شیخ نے تین اوورز میں 31 رنز اور کپتان ڈیرن سیمی نے محض ایک اوور میں 12 رنز دیے۔