کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج 359 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 267 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پیرس میں ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے والی تحریک اور نواز شریف کی بطور پارٹی صدارت ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا اور 100 انڈیکس ایک ہفتے کے دوران 359 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 267 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر تقریبا 28 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔