ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ نے اپنے اوپر لگی ’سپراسٹار‘ کی مہر ختم کرکے لیجنڈ بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔
ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ انہوں نے ’سپراسٹار‘ کی حیثیت سے بہت کچھ کرلیا اب اس لیبل کے بجائے لیجنڈ کا ٹیگ لگانا چاہتا ہوں، میں بھارتی فلم انڈسٹری میں 26 سال گزار چکا ہوں جو کہ میری زندگی کا نصف وقت بنتا ہے اور اب میں سینما کی دنیا کے باہر رہنا چاہتا ہوں۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اوپر لگی سپراسٹار کی مہر ختم کرکے لیجنڈ اداکار کی جانب بڑھنا چاہئے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں سینما اور فلم کے مواد میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور ہم ان ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ بھی کررہے ہیں، اس صدی کی سب سے بڑی تبدیلی ارتقا اور انقلاب ہے جس نے انسانوں کے لیے رابطوں، مواصلات اور معلومات کے دروازے کھولے ہیں۔